کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر فائرنگ ، پاکستان کا بھر پور جواب ، بی ایس ایف اہلکار زخمی

کنٹرول لائن پر بھارت کی پھر فائرنگ ، پاکستان کا بھر پور جواب ، بی ایس ایف ...

اسلام آباد/پونچھ/سرینگر(اے این این) بھارت کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،جوابی کارروائی میں ایک فوجی زخمی،پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں پونچھ سے ملحقہ سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس فائرنگ میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بی ایس ایف کی جانب سے سرحدی دیہات نکر،پڈر،گوہرمار،سہرا اور دیگر علاقوں میں سول آبادی اور جنگلات میں گولہ باری کی گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات چار بجے فائرنگ شروع کی گئی جو صبح سات بجے تک جاری رہی۔ بی ایس ایف نے بھاری اور درمیانی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پاک فوج نے دشمن کو بھرپو جواب دیا ہے جس کے بعد توپیں خاموش ہو گئیں۔ دوسری جانب مقبوضۃ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے بلا شتعال فائرنگ کی ہے جس سے بی ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو ا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ پونچھ کے منڈھیر سیکٹر میں رات5بجے تک کی گئی جو صبح ساڑھے 6بجے تک جاری رہی ۔فائرنگ میں ماٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔بھارت نے بھی جوابی کارروائی کی ہے جس سے دوسری طرف کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : صفحہ اول