کشمیر کے معاملے پر لابنگ کیلئے چوہدری سرور کل برطانیہ روانہ ہونگے

کشمیر کے معاملے پر لابنگ کیلئے چوہدری سرور کل برطانیہ روانہ ہونگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے چوہدری سرور کو اہم ٹاسک دے کر برطانیہ جانے کی ہدایت کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے چوہدری سرور کو ہدایت کی ہے کہ وہ برطانیہ جا کر کشمیر کے معاملے پر لابنگ کریں ۔چوہدری سرور کل برطانیہ کے لیے روانہ ہونگے جہاں وہ برطانوی ،اسکاٹش اور یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرار دادیں پیش کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول