کسی بھی خطر ے کا بھرپو رجواب دینے کیلئے تیارہیں ،بھارتی ائیرچیف کی گیدڑبھبکی
نئی دہلی(اے این این)بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ ریہا نے روایتی گیدڑبھبھکی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی مسلح افواج کسی بھی غیرروایتی خطر ے سے نمٹنے یا کسی دوسرے چیلنج کا بھرپو رجواب دینے کیلئے تیارہیں ،دہشت گردی کے ہرواقعہ کے بعدایک نیاسبق سیکھتے ہیں ۔ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج انتہائی جدیدہتھیاراورآلات سے لیس ہیں اور ملک کودرپیش کسی بھی غیرروایتی خطر ے سے نمٹنے یا کسی دوسرے چیلنج کا بھرپو رجواب دینے کیلئے تیارہیں ۔کنٹرول لائن پر سرجیکل سٹرائیجک کے دعوے پرملک میں جاری سیاسی جنگ پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریزکرتے ہوئے بھارتی ائیرچیف نے کہاکہ ملک میں اس معاملے پربہت باتیں ہورہی ہیں معاشرے کاہرطبقہ اس اپنی رائے دے رہاہے تاہم مسلح افواج قوم کی توقعات کے مطابق نتائج دینے کیلئے پرعزم ہیں ہم نتائج دیتے ہیں باتیں نہیں بناتے۔انہوں نے کہاکہ اوڑی اورپٹھانکوٹ میں دہشت گردی کے حملے اس بات کے غمازہیں کہ ہم آج مشکل وقت میں رہ رہے ہیں۔دریں اثناء فیس بک پیج پراپنے پیغام میں بھارتی ائیرچیف نے کہاکہ مسلح افواج دہشت گردوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں دہشت گردی کے ہرواقعہ کے بعدمسلح افواج مزیدچوکس ہوجاتی ہیں اورنیاسبق سیکھتی ہیں ۔