سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر کانگریس کے صدر سنجے نروپم کو دھمکیاں

سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر کانگریس کے صدر سنجے نروپم کو دھمکیاں

ممبئی(خصوصی رپورٹ)مودی سرکار سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پرکانگر س کے صدراور خاندان کو بھارت میں دھمکیاں ملنے لگیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر کانگرس کے صدر سنجے نروپم کو 5 اکتوبر کو ان کے گھر میں لینڈ لائن فون پر سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مطلوب گینگسٹر روی پجاری نے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں جس کے بعد سنجے نروپم کی اہلیہ گیتا نروپم نے نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے ۔گیتا نروپم نے بھارتی وزیر اعظم کو خط میں کہا ہے کہ انکے شوہر اور خاندان کو دھمکی آمیز کال موصول ہو رہی ہیں جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جار ہی ہیں تاہم انہیں تحفظ دیا جائے ، خط میں کہا گیا ہے کہ میری 80سالہ بوڑھی ساس کو بھی گالیاں دی جارہی ہیں ۔

دھمکیاں

مزید : صفحہ اول