پاکستان کا ڈانسنگ گرل موہنجوداڑو کا مجسمہ بھارت سے واپس لینے کا فیصلہ

پاکستان کا ڈانسنگ گرل موہنجوداڑو کا مجسمہ بھارت سے واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل میوزیم آف آرٹس جمال شاہ نے کہا ہے کہ ڈانسنگ گرل موہنجوداڑو کا مجسمہ پاکستان کی شناخت ہے، مجسمہ اس وقت نئی دہلی بھارت کے میوزیم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسمے کی واپسی کے لئے یونیسکو کے ذریعے بھارت کو خط بھجوایا جائے گا۔ جمال شاہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ واپس لینے کا مقصد اپنے ورثے کو محفوظ بنانا ہے۔ ڈی جی پاکستان نیشنل میوزیم آف آرٹس کا کہنا ہے کہ بجٹ کا نوے فیصد حصہ ملازمین کی تنخواہوں میں نکل جاتا ہے۔ حکومت ادارے کے بجٹ میں اضافہ کرے۔

موہنجوداڑو کا مجسمہ

مزید : صفحہ اول