اسحاق ڈار 2016کیلئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار ، آئی ایم ایف اورعالمی بینک کا ایوارڈ دینے کا اعلان

اسحاق ڈار 2016کیلئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار ، آئی ایم ایف ...

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016کے لئے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیاگیا۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے میگزین اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا تاہم وزیر خزانہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیداشدہ صورتحال ، مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے دورہ امریکہ ملتوی کر چکے ہیں ، ان کی جگہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی یہ ایوارڈ وصول کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول