8اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 11سال ہوگئے ، مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریبات

8اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 11سال ہوگئے ، مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر آباد (آئی این پی) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات منعقد کی گئی جن میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر شہدا زلزلہ کی یاد میں مرکزی تقریب مظفرآباد میں خورشید حسن خورشید اسٹیڈیم میں ہوئی۔ 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی کے بعد زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے یادگار شہدائے زلزلہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے حوالے سے اہل پاکستان اور امداد دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں باغ ، راولا کوٹ، میرپور اور گڑھی دوپٹہ میں بھی زلزلے کے گیارہ سال مکمل ہونے پر تقریبات منعقد ہوئی جبکہ شہدائے زلزلہ کی یاد میں واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔
زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -