ہائیکورٹ میں ججوں کی 14خالی آاسامیوں پر تقرر کیلئے محوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمشن کو ارسال

ہائیکورٹ میں ججوں کی 14خالی آاسامیوں پر تقرر کیلئے محوزہ ناموں کی فہرست ...

 لاہور(سعید چودھری )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ میں ججوں کی 14خالی اسامیوں پر تقرر کے لئے مجوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمشن کو بھیج دی ہے ۔امکان ہے کہ 17اکتوبر کو ان ناموں پر غور کے لئے اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ میں جو نئے جج تعینات کئے جارہے ہیں ان میں سے 4سیشن ججوں میں سے جبکہ 10وکلاء میں سے لئے جائیں گے ،وکلاء کے شامل ناموں میں سے3اس وقت سرکاری وکلاء کے طور پر کام کررہے ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے 16ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے جن میں سے 14کا عدالت عالیہ میں بطور ایڈیشنل جج تقررکیا جائے گا ،عدالت عالیہ کے نئے ججوں کی مجوزہ فہرست میں سیشن ججزطارق افتخار ،سہیل ناصر ،عابد قریشی ،عبدالستار اور حبیب اللہ عامر شامل ہیں ۔دیگرفہرست اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مدثر عباسی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اسجد گورال ،اے این ایف کے لیگل ایڈوائزر شیخ طارق سلیم ،ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری مزمل اختر شبیر ،عبدالرحمن اورنگ زیب ، جواد حسن ،آغا محمد علی ،عبدالعزیز اور احمد رضا گیلانی ایڈووکیٹس پر مشتمل ہے ۔

مزید : صفحہ اول