یوم عاشورہ پردہشتگردی کاخدشہ،خودکش بمبارلاہورپہنچ گیا

یوم عاشورہ پردہشتگردی کاخدشہ،خودکش بمبارلاہورپہنچ گیا

لا ہور (شعیب بھٹی )صو با ئی دا را لحکومت میں یو م عاشور کے موقع پر د ہشت گردی کا خطر ہ، ایس پی سیکیورٹی نے تمام ڈویژنز کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق کا لعد م تنظیم لشکر جھنگوی کا 20سے 25سال کا د ہشت گرد لا ہور میں بھیج د یا گیا ہے ۔ جو کسی بھی مقام پر مجالس،امام بارگاہوں اور عاشور کے حوالے سے دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ دہشتگرد لاہور کے علاوہ فیصل آباد میں بھی کاروائی کر سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سیکیورٹی کی جا نب سے گزشتہ روز شہر میں واقعہ تما م ڈویژنل ایس پیز کو مرا سلہ جا ری کیا گیا ہے جس میں مبینہ دہشگردکا خاکہ بھی ارسال کیا گیا ہے اور ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہا ئی الرا ٹ کی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد محر م الحرا م میں کسی بھی امام بارگاہ،جلسے، جلوسو ں اور عزاء داری کے مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے سیکیورٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایس پی سیکیورٹی کی جا نب سے جا ر ی کئے جا نے والا مرا سلہ نمبر 8995جو 8اکتو بر کو جا ر ی کیا گیا اور مرا سلے میں کہا گیا کہ شہر میں واقع6 ڈویژنز جس میں سول لائن ، اقبا ل ٹاؤن ،سٹی ، کینٹ ، صدر ، ما ڈ ل ٹاؤن کے تما م ایس پیز کو ہدا یت کی گئی ہے کہ اما م با ر گا ہو ں ، مجالس سمیت جلسوں کی سیکیورٹی کو بڑ ھا دیں ۔ مرا سلہ میں ایس پیز کو بتا یا گیا ہے کہ کا لعدا م لشکر جھنگوی کی جا نب سے یو م عا شور کے موقع پر د ہشت گرد کا رروا ئی کی جاسکتی ہے اور ان کی جا نب سے 20سے 25سال کا ایک خود کش حملہ آوار شہر میں دا خل ہو گیا ہے جس کا ٹا سک مجا لس یا جلو س میں د ہشت گردی کر نا ہے جس کے پیش نظر تما م ایس پی اپنی اپنی ڈ ویژنز کے ایس ایچ اوز کو خصو صی ہدا یت کی جا ئے کہ اپنے اپنے علاقوں میں گشت کو یقینی بنا یا جا ئے اور حساس اما ہ با ر گا ہو ں میں بھی اس د ہشتگرد کی تصو یر جا ر ی کی گئی ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایس پیز کی جا نب سے ایس ایچ او ز کو ہدا یت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں سر چ آیریشن کئے جا ئیں اور مشکو ک افرا د کو حرا ست میں لیا جا ئے اور خصو صی طو ر پر مشکو ک افغا ن باشندوں کو گرفتا ر کیا جا ئے ۔

مزید : صفحہ اول