شارٹ فال7 ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

شارٹ فال7 ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شار ٹ فال سات ہزار میگا واٹ سے بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ شارٹ فال کا تمام بوجھ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں پر ڈالا گیاہے ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی سے ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس کی شدت برقرار رہنے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں ہو رہی ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر