مودی پر جوتے برساؤ، بوتل مفت لے جاؤ، ہوٹل مالک کی انوکھی پیشکش

مودی پر جوتے برساؤ، بوتل مفت لے جاؤ، ہوٹل مالک کی انوکھی پیشکش
مودی پر جوتے برساؤ، بوتل مفت لے جاؤ، ہوٹل مالک کی انوکھی پیشکش

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جذبہ کوئی بھی ہو، اظہار کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ چاہیے ہوتا ہے، لاہور میں بھی بھارتی وزیراعظم نے نفرت کے جذبے کے اظہار کے لئے ہوٹل کے مالک نے ایسا ہی راستہ تلاش کیا ہے۔ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہوٹل کے مالک نے ہوٹل کے باہر نریندر مودی کی تصویر رکھی ساتھ ہی شہریوں کو پیش کش کی کہ اس تصویر پر جوتے برسائیں اور ٹھنڈا ٹھار سافٹ ڈرنک مفت لے جائیں۔ پیشکش کی دیر تھی ،شہریوں کی لائن لگ گئی، لاہوریئے پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے کو جوتے مارتے رہے، بوتلیں پیتے رہے۔ کئی شہریوں نے جارحیت کا غصہ مودی کی تصویر پر نکالا۔

مزید : صفحہ آخر