میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر

میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرو ائر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے،یہ درخواست لاہورپریس کلب کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور ائر پورٹ پر متعلقہ حکام کی طرف سے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور خلاف قانون اقدام ہے ۔چنانچہ عدالت اسکا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کو کالعدم قرار دے ،مذکورہ درخواست لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر سماعت کے لئے کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی تھی،چنانچہ استدعا ہے کہ درخواست کی جلد سماعت کی جائے ۔

مزید : صفحہ آخر