ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی کو مبینہ طور پر رہن رکھ کر قرضہ لینے کا اقدام چیلنج

ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی کو مبینہ طور پر رہن رکھ کر قرضہ لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی کو مبینہ طور پر رہن رکھ کر500ملین قرضہ لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی گروی رکھوا کر قرضہ حاصل کیاہے، درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ آئین کے تحت سرکاری عمارتوں کوگروی نہیں رکھا جا سکتا،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سرکاری عمارتوں کو گروی رکھ کر قرضہ لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -