ڈیرہ ،دو رکشوں میں تصادم 2 بچیوں سمیت 3 خواتین زخمی

ڈیرہ ،دو رکشوں میں تصادم 2 بچیوں سمیت 3 خواتین زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)فتح موڑ کے قریب دو رکشوؤں کے تصادم میں دو بچیوں سمیت تین خواتین زخمی ہوگئیں ، گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں فتح موڑ کے قریب دو رکشوؤں میں تصادم ہوگیا جس سے پٹھانہ بی بی،اس کی پوتی پلوشہ ناہید اور نواسی عظمہ زخمی ہوگئی جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے پٹھانہ بی بی کے بیٹے جاوید سکنہ نواب کی رپورٹ پر نامعلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر