کراچی سے لاہورآنے والی پروازپر لیز لائٹ مارنے کاوقعہ،تحقیقات شروع

کراچی سے لاہورآنے والی پروازپر لیز لائٹ مارنے کاوقعہ،تحقیقات شروع

لاہور (سپیشل رپورٹر) رائیونڈ کی حدود میں کراچی سے لاہور آنے والی پروازپرلیز لائٹ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی پولیس اور حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 306 جب رائیونڈ کی حدود سے گزر رہی تھی تو جہاز کے کاک پٹ پر لیز لائٹ ماری گئی جس کی اطلاع پئلٹ نے سول ایوی ایشن حکام کو دے دی ہے ادھر جہاز 250سے زائد مسافروں کو لے کر بخریت لاہور ائیر پورٹ پر لینڈکر گیا۔ ترجمان ریا ض الدین سول ایوی ایشن کے مطابق ایسے واقعات اکثر اوقات ہو جاتے ہیں شادی بیاہ کی تقریبات میں زیادہ تر شکایات موصول ہوتی ہیں ان واقعات کے متعلق پائلٹ فوری آگاہ کر دیتے ہیں جس کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی ہے اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر