شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور شاہین کی جیت

شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور شاہین کی جیت

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہیں۔ لاہور شاہین نے مریدکے ٹائیگرز کو 6 وکٹوں جبکہ شاہ جمال گرین نے ہجویری سپورٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں مریدکے ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ شہباز احمد نے 33، ناصر احمد 27، محمد رمضان 26، حمید احمد 22 اور شبیر نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لاہور شاہین کی طرف سے محمد وحید نے 2/17، امجد حسین 1/20 اور محمد ارشد نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور شاہین نے 16.2 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ جاوید سلیم نے 51، جاوید ملک 23، بلال ہاشمی 48 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد وحید نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مریدکے ٹائیگرز کی طرف سے امین احمد نے 2/24 اور محمد رمضان نے 1/42 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، صغیر احمد امپائر جبکہ خالد وحید سکورر تھے۔ دوسرے میچ میں ہجویری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 18اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ عامر بٹ نے 36 اور عدنان احمد نے 13رنز بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے ظہیر احمد نے 3/34، عالم گیر حسین 2/19، عمران 2/35 اور محمد افضل نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ جمال گرین نے 16.2 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ محمد ندیم نے 58، خالد 34 ناٹ آؤٹ اور عامر ملک نے 18 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ہجویری سپورٹس کی طرف سے اکمل شاہ نے 2/21، طارق صدیق 1/21 اور عابد حسین نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی