پاکستان 23 اکتوبر سے دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کریگا

پاکستان 23 اکتوبر سے دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کریگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) 23 سے 30 اکتوبر کے دوران سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں دو ایشین ٹور مینز رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ایونٹس کیلئے 5، 5 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور ہر لیگ کے فاتح کھلاڑی کو 900 ڈالر انعام ملے گا۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلا ایونٹ فیڈرل کپ اے ٹی ٹی چمپئن شپ اور دوسرا ٹورنامنٹ سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی چمپئن شپ کے نام سے کھیلا جائے گا۔ مینز پروفیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں نئے متعارف کردہ ان ایونٹس میں 43 ممالک کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ میزبان ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو 23 سال سے کم عمر کے چار کھلاڑیوں کو وائلڈکارڈ انٹری کے ذریعے شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ میگا ایونٹس میں انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر ہے اور خواہشمند کھلاڑی ایشین پلیئرز آئی ڈنٹیفکیشن نمبر حاصل کر کے ٹورنامنٹس میں براہ راست انٹر ہو سکتے ہیں۔ عارف قریشی دونوں ایونٹس میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی