منہ مانگے معاوضے پر ایان فلم میں کاسٹ، شوٹنگ کراچی میں ہوگی

منہ مانگے معاوضے پر ایان فلم میں کاسٹ، شوٹنگ کراچی میں ہوگی
منہ مانگے معاوضے پر ایان فلم میں کاسٹ، شوٹنگ کراچی میں ہوگی

  

کراچی (آئی این پی) شہرہ آفاق ماڈل ایان علی کراچی کے ایک معروف فلمساز کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ مذکورہ فلم کی پوری شوٹنگ کراچی اور ملک کے اہم مقامات پر ہوگی۔علاوہ ازیں ایان علی نے فلمساز سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔ ایان علی جو عدالتی پیشی سے مستثنیٰ ہیں اسی حکم کے بعد فلمسازوں نے انہیں منہ مانگے معاوضوں پر آفرز دیں لیکن ایان علی کے قریبی ذرائع نے کہا کہ کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز کو پورا نہیں کیا جاسکتا البتہ ایک فلم میں ضرور کام کروں گی۔ اس بات کا بھی عندیہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایان علی فیشن شوز، کیٹ واک میں بھی شریک ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر