عالمی فٹ بال تنظیم فیفا اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کرے گی

عالمی فٹ بال تنظیم فیفا اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کرے گی

پیرس(آن لائن ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا اسرائیلی فٹ بال کلبوں کے بائیکاٹ کی قرار داد منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔فیفا کے صدر جیانی اینفانتینو نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل کی فٹ بال ٹیموں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قرار داد جاری کرنا تنظیم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ فیفا کی نگراں کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فٹ بال کلبوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے فلسطین میں فٹ بال کے فروغ پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرینگے جس کا مقصد وہاں فٹبال کے حوالے سے رکاوٹیں دور کرنا ہے فیفا کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی پارلیمنٹ کے ساٹھ ارکان کے ایک گروپ نے مشترکہ طورپر فیفا کے صدر انتینو سے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے فٹبال کلبوں کو مغربی کنارے میں پریکٹس اور عالمی مقابلوں سے روکیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی