کراچی ،محرم الحرام میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

کراچی ،محرم الحرام میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

کراچی(آئی این پی )محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ رینجرز نے شہریوں کو شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی محرم میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جس کا اطلاق 11 محرم تک ہوگا۔ دوسری جانب رینجرز نے بھی یوم عاشورہ پر پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری یوم عاشورہ کے روز شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھیں، شہریوں کی شناخت کے لیے اسپیشل شناختی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع قریبی چیک پوسٹ پر دیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول