پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں کی بلاول بھٹو سے ملاقات

پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں کی بلاول بھٹو سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں نے بلاول ہاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 16اکتوبر کو بلاول ہاس سے کارساز تک اعلان کردہ ریلی کی تیاریوں سے آگاہ کیا، ملاقات کرنے والے رہنماں میں سینیٹر سعید غنی، شہلا رضا، راشد ربانی، وقار مہدی اورنجمی عالم شامل تھے، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپر،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھڑو،مولابخش چانڈیو اور جمیل سومرو بھی موجود تھے،پیپلزپارٹی کراچی کے رہنماؤں نے مزید بتایا کہ سانحہ کارساز کے شہدا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو، جو کہ راولپنڈی میں ایک دہشتگرد حملے میں شہید ہونے سے ٹھیک8ہفتے قبل اس واقعے میں معجزاتی طورمحفوظ رہیں کو زبردست خراج پیش کرنے اورکراچی کے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلی میں لانے کے لیے انہیں کارکنان سے میٹنگز، پمفلیٹ، بینرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے متحرک کیا جا رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے عوام اور جمہوریت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے رہنماں اور کارکنان کو پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی،انہوں نے پارٹی رہنماں اور کارکنان پر زور دیا کہ اس ریلی کو تاریخی بنانے کے لیے عوام کو مزید متحرک کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول