ذہنی امراض کے علاج کیلئے سرگرم عمل ہیں، ڈاکٹر سید مبین اختر

ذہنی امراض کے علاج کیلئے سرگرم عمل ہیں، ڈاکٹر سید مبین اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ذہنی امراض دماغ میں کیمیائی تبدیلیوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ پورے ملک میں علاج کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی نفسیاتی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید مبین اختر نے عالمی یوم ذہنی صحت پر ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ماہر نفسیات ڈاکٹر افضال اور ڈاکٹر اختر فرید صدیقی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مبین اختر نے کہا کہ ملک میں ہر چوتھا شخص ذہنی امراض میں مبتلا ہے۔ اس سنگین صورتحال اور امراض کے بارے میں عوام میں مناسب شعور موجود نہیں ہے۔ علمی جہالت اور معاشرتی بدنامی کے خوف سے مریض مزاروں کے چکر سمیت لایعنی ذرائع استعمال کرتے ہیں جس سے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ عطائی علاج کے بہانے خوب پیسہ بٹور رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آگاہی اور علاج کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور مریضوں کیلئے انتہائی سستے علاج کا بھی اہتمام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں اور امریکا اور کینیڈا سمیت بیرونی ممالک سے بھی مریض علاج کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول