ملتان ڈسٹرکٹ کونسل کی25مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی وصولی کا شیڈول جاری

ملتان ڈسٹرکٹ کونسل کی25مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی وصولی کا شیڈول جاری

ملتان(خبرنگار)ضلع ملتان ڈسٹرکٹ کونسل کی 25 مخصوص نشستوں پر امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن و ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل سعدیہ میر کی طرف(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کونسل ملتان کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں14اور15 اکتوبر 2016ء کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر نزد ایم ڈی اے چوک صبح8بجے سے شام4بجے تک وصول کی جائیں گی واضع رہے کہ ضلع کونسل ملتان کی25مخصوص نشستوں میں خواتین کوٹہ کی15،لیبر /ورکر کی3،اقلیت کی5جبکہ یوتھ اور ٹیکنوکریٹ کی1،1سیٹ شامل ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر