ملتان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر زرعی اجناس کی برآمدات کیلئے سہولتوں کا فقدان

ملتان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر زرعی اجناس کی برآمدات کیلئے سہولتوں کا فقدان

ملتان( سپیشل رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر زرعی اجناس کی برآمدات کیلئے تمام تر سہولیات نہ ہونے سے خطہ کے کاشتکار بین الاقوامی برآمدات کے ثمرات سے محروم ہوکر رہ گئے۔تفصیل کے مطابق ملتان زراعت کاحب ہے جنوبی پنجا ب کے 14اضلاع میں واحد انٹرنیشنل ائیر پورٹ ملتان میں بنایا گیا ہے جس سے جنوبی پنجاب کی فالتوزرعی اجناس دنیا کے دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کی جاسکتی ہیں اس سے ملکی کاشتکاروں کوزرعی اجناس کی مارکیٹنگ کے بہتر مواقع میسر آئیں گئے اور کسانوں(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کواپنی زرعی اجناس مناسب اور عالمی منڈی میں فروخت کرنے سے بہتر نرخ ملنے کاامکان ہے ملکی ضروریات سے زائد زرعی اجناس کوفروخت کرکے قمیتی زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے اس سلسلے میں ترقی پسند کاشتکاروں و زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ملتان ائیر پورٹ کو مکمل کرے اور اس میں بین الاقوامی معیار کے تمام ادارے قائم کئے جائیں کر ٹین کاادارہ بنایا جائے اس کے علاوہ ائیر پورٹ کے تمام راستوں کو کشادہ کیا جائے ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ائیر پورٹ کے باہر جدید کولڈ سٹور بھی قائم کرے اس سے کافی فائدہ ہوگا ۔

ائرپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر