نیچرل گیس پاور سٹیشن پیراں غائب اثاثہ،حفاظت کرینگے،سکندر بوسن

نیچرل گیس پاور سٹیشن پیراں غائب اثاثہ،حفاظت کرینگے،سکندر بوسن

ملتان(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ نیچرل گیس پاور اسٹیشن(این جی پی ایس)پیراں غائب قومی اثاثہ ہے اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں گے۔پاور اسٹیشن بجلی کی طلب پوری کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔پاور سٹیشن کی بحالی یا نئے پاور پلانٹ کی تنصیب کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کرایا جائے گا۔این جی پی ایس کا نمائندہ وفد اسلام آباد آئے گا حکام سے بات کریں گے۔وفاقی وزیر این جی پی ایس زونل لیبر یونین کے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

چیئرمین ملک محمد حسین بھٹی،پیغام یونین کے چیئرمین اویس قریشی،چیئرمین یونین کونسل ملک نذر محمد بھٹی اور ملک محمد بخش بھٹی پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے۔زونل چیئرمین نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ این جی پی ایس کو بحال اور دوبارہ اچلو کیا جاسکتا ہے۔انجینئرز کی رپورٹ کے مطابق2ارب کے اخراجات سے150میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر