کشمیر کی آزادی کیلئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری ہے ‘ میاں مقصود

کشمیر کی آزادی کیلئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ ضروری ہے ‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ’’پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کی مذمت اور عالمی برادری سے ان مظالم رکوانے کے مطالبے‘‘ کے حوالے سے قراردادکی منظوری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کامثبت اور ذمہ دارانہ طرزعمل سے دنیا کو اچھاپیغام جائے گا۔مشترکہ قرارداد کی منظوری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
ہے یہ کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔آج بھی کشمیری عوام پاکستان سے رشتہ کیالاالہ الاللہ کانعرہ لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔برھان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آچکی ہے وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کشمیر کی طرح پاکستان کا حصہ بنے گا۔خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاحل ازحد ضروری ہے۔بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کی کوششیں قابل مذمت اور انٹرنیشنل قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں فریقین کوصلح کاحق نہ دینے کے بل کی منظوری پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قرآن وسنت اور ملکی آئین کے متصادم قراردیا ہے۔
میاں مقصود