مظفر گڑھ میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہیں ‘ عبدالمعبود آزاد

مظفر گڑھ میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہیں ‘ عبدالمعبود آزاد

مظفر گڑھ ( نمائندہ پاکستان ) متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے تمام عہدیداران عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں امن ‘ رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ‘ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء محرم الحرام کے پروگراموں کے پر امن انعقاد کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ‘ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ قیام امن کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء مشائخ کے چیئرمین حضرت مولانا سید عبدالمعبود آزادنے محمود کوٹ ‘ قائم والا اور گرمانی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

میں متعدد مذہبی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وہ متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے دیگر عہدیداران سید اختر حسین بخاری ‘ جاوید کاظمی ‘ شیخ ابوہریرہ ‘ غلام علی بخاری ‘ قاری ظفر کوثر چشتی ‘ سید عبدالودود آزاد و دیگر نمائندگان کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں میں گئے جہاں انہوں نے منتظمین اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان سے ملاقات کی اور انہیں امن و امان اور اخون و بھائی چارے کے فروغ کی تلقین کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر