سالانہ ترقیاں روکنے کیخلاف ہزاروں ہیڈ ماسٹرز کی چیف سیکرٹری کو درخواست

سالانہ ترقیاں روکنے کیخلاف ہزاروں ہیڈ ماسٹرز کی چیف سیکرٹری کو درخواست

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے ہزاروں ہیڈماسٹروں نے سالانہ ترقی روکنے کیخلاف چیف سیکرٹری کو اپیل کردی ذرائع کیمطابق سیکرٹری ایجوکیشن سکولز عبدالجبار شاہین نے گریڈ 17کے ہیڈماسٹر اور ہیڈمسٹریس نے 50فیصد اور اس سے زیادہ ڈراپ آوٹ کی شرح والے گریڈ 17کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کی دو سالانہ ترقیاں روکنے کی سزا دی تھی اسی طرح گریڈ 16کے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

اساتذہ کی ترقیاں ای ڈی اوز نے روک لیں تھیں جس پر صوبے بھر کے ہزاروں اساتذہ نے چیف سیکرٹری کو تحریری درخواست دی ہے کہ سزا دینے میں دوہرا معیا ر رکھا گیا ہے، گریڈ 18۔19کو ترقیا ں دے دی گئیں جبکہ 16 اور 17 والوں کو سزا دی گئی جبکہ ان کی ڈراپ کی شرح 70فیصد سے بھی زائد تھی لہذ ا یہ سزا معطل کی جائے ،دریں اثنا ان اساتذہ نے کہا کہ اگر یہاں انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر