امام بارگاہ لعل کرتی سے برآمد ہونیوالا تعزیہ1932ء میں تیار کیا گیا، وزن 8من،16افراد مل کر اٹھاتے ہیں

امام بارگاہ لعل کرتی سے برآمد ہونیوالا تعزیہ1932ء میں تیار کیا گیا، وزن ...

ملتان (سٹی رپورٹر) انجمن حسینہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ لعل کرتی سے بر آمد ہونے والا تعزیہ 1932میں تیار کیا گیا جس(بقیہ نمبر65صفحہ7پر )

پر 15ہزار روپے کی لاگت آئی تھی اس تعزیہ کو چنیوٹ کے ماہر کاریگر استاد محمد علی جعفری نے تیار کیا تعزیہ کی اونچائی 16فٹ جبکہ چوڑائی 5فٹ ہے تعزیہ کا وزن 8من ہے جسے 16افراد مل کر اٹھاتے ہیں اس تعزیہ کی تزئین و آرائش کی جاتی ہے تاکہ تعزیہ زیادہ عرصہ تک محفوظ رہے جس پر ہرسال 15 ہزار روپے کی لاگت آتی ہے اس تعزیہ کی تزئین و آرائش کرکے 9محرم الحرام کو زیارت کے لئے رکھ دیا جاتاہے جبکہ دس محرم الحرام کے جلوس میں زیارت ساتھ ساتھ چلتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر