8اور9محرم کے جلوس روٹس کیلئے ٹریفک پلان جاری

8اور9محرم کے جلوس روٹس کیلئے ٹریفک پلان جاری

ملتان ( وقائع نگار ) 9کو محرام الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں نواب پور روڈ ،صدیقیہ روڈسے جلال مسجد چوک ہمہ قسم کی ٹریفک (بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

کے لیے بند رہیں گے۔۔دوران جلوس نواب پور روڈ پر آنے والی ٹریفک غوث الاعظم روڈ اور بوسن روڈ استعمال کرئے گی۔ اسی طرح جلوس کے سلسلہ میں رات کے اوقات میں علی چوک ،دولت گیٹ اور باوا صفرا روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ گلستان چوک سے جامعہ ثقلین ،LMQ استعمال کریں گے ۔اسی طرح کینٹ سے برآمد ہونے والا جلوس کی وجہ سے صدر بازار کینٹ بند رہے گا ۔ٹریفک ایمپیریل چوک سے شنگریلا چوک اور کینٹ چوک والا راستہ استعمال کرئے گی۔8 محرم الحرام کے جلوس ہائے کے سلسلہ میں گلستان چوک سے علی چوک تک روٹ ہم قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا ۔ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیورشن دی جائے گی۔علی چوک سے رشید آباد کی طرف سے ٹریفک خانیوال روڈ پر چلے گی اور اسی طرح گلستان چوک سے جامعہ ثقلین سے خانیوال روڈ پر ٹریفک چلے گی۔08 محرم الحرم کو بی سی جی چوک سے چوک شاہ عباس تک تمام راستے ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ۔ٹریفک کو بی سی جی چوک سے چونگی نمبر 14 کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گااور چوک شاہ عباس سے سورج کنڈ روڈ اور پل شیدی لال سے اندرون شہر ٹریفک چلائی جائے گی چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر وارڈن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی مناسب طور پر سر انجام دے اور اپنا ڈیوٹی پوائنٹ ہر گز نہ چھوڑے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر