بزدل بھارت،پاک فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،سیف الرحمن درخواستی

بزدل بھارت،پاک فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،سیف الرحمن درخواستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت پیرسیف الرحمن درخواستی نے کہاہے کہ بھارت سرکارشدید بوکھلاہٹ کاشکارہوکر کنٹرول لائن پر جارحیت کاارتکاب کررہی ہے۔ بزدل بھارتی پاکستانی فوج کے جوانوں کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔ وطن عزیز پاکستا ن کے دفاع کیلئے قوم کابچہ بچہ ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہے۔ کنٹرول لائن پر جارحیت اور کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف جمعیت علماء اسلام ودفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام(بقیہ نمبر5صفحہ10پر )
ملک بھرمیں سیمینار ، کانفرنسیں ، اورمظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پیر سیف الرحمن درخواستی نے جامعہ شیخ درخواستی راجن پور میں علماء ، طلباء، مریدین، سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئر ممبرضلعی امن کمیٹی مولاناعبدالصمددرخواستی جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ، مولاناصداقت دریشک، مولاناغلام رسول مزار ی ، قاری عبدالرحیم گبول، قاری محمدمنیر ، مولاناغلام مرتضیٰ ،مولاناذکریامزاری موجودتھے۔پیر سیف الرحمن درخوا ستی وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئنر ممبر ضلعی امن کمیٹی مولاناعبدالصمددرخواستی جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحیٰ عابد ، سیدمحمدتوقیرشاہ ،مفتی محمدمشتاق، مولاناعبداللہ مستوئی ، مولاناعبدالجبار، مولانافیض کریم، مولانا محمد عباس، مولانا محمدساجدعثمانی، مولانامحمدقاسم ، مولانا محمد راضی، مولانا غلا م مرتضیٰ حیدری، مولاناقاری ذکریا مزاری نے جمعیت علما ء اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ مشترکہ بیا ن میں کہاکہ اسلام امن وسلامتی کادین ہے تمام مکا تب فکر متحد ومتفق ہوکر یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے قیام امن کیلئے بھرپورکرداراداکرے۔