10اشتہاریوں سمیت29ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

10اشتہاریوں سمیت29ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ملتان)کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔02منشیات فروش،01خطرناک /تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں ،15 جواریوں ، 01 لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنیوالااور10اشتہاری مجرمان سمیت29ملزمان گرفتار۔330 گرام چرس،500 گرام ہیروئن اور وٹک رقم 10660/- روپے برآمد۔ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم عمران سے 330گرام چرس ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمہ حمیداں بی بی سے 500گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عمران کو انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قا بوکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس(بقیہ نمبر9صفحہ10پر )

تھانہ شاہ شمس نے ملزما ن اللہ وسایا ، زوار حسین ، شفیق ، فہیم اور عثمان کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے وٹک رقم 2880/-روپے،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان یعقوب ، دلاور ، اکرم ، سلطان ، محمد اکرم ، خالد ، محمد نواز، جاوید ، محمد علی اور وسیم کو تاش جواء کھیلتے قابوکر کے وٹک رقم 7780/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم وقاص عباس کوابو تراب کالونی میں لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے10اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ08ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے04اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر