ملتان میں17سو اساتذہ کی بھرتی کیلئے اسامیاں اگلے ہفتے مشتہر کی جائیں گی

ملتان میں17سو اساتذہ کی بھرتی کیلئے اسامیاں اگلے ہفتے مشتہر کی جائیں گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ضلع ملتان میں 17سو اساتذہ کی بھرتی کیلئے اشتہار مکمل ،آئندہ ہفتے درخواستیں طلب کی جائیں گی ذرائع کیمطابق ملتان میں ایک ہزار سات سو پرائمری ، ایلمینٹری اورسکینڈری ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن نے اشتہار گزشتہ روز مکمل کرلیا(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

، اس اسامیوں میں 12سو اسامیاں نئی جبکہ 5سو اساتذہ کے تبادلوں سے خالی ہوئی ہیں ، یہ اشتہار آئندہ ہفتے شائع ہوگا جس کے فوراََبعد درخواستیں طلب کرلی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر