کراچی، خواجہ اطہار الحسن کی ضمانت کی منظور

کراچی، خواجہ اطہار الحسن کی ضمانت کی منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام کے کیس میں ایم کیو ایم(پاکستان) کے رہنماء خواجہ اطہار الحسن کی ضمانت کی منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایم کیو ایم پاکستان کے راہنماء اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اشتعال انگیز تقاریرمیں سہولت کاری کے الزام کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے انہیں عدالت نمبر1میں پیش ہونے کا حکم دیاجہاں وہ پیش ہوئے۔عدالت نے ان کی ضمانت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 50ہزار روہے زرضمانت جمع کرانے کاحکم دیا۔واضع رہے کہ خواجہ اظہار کو پو لیس نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام مٰیں گرفتار کیا تھا لیکن بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مداخلت پر پولیس نے 497کے تحت رہا کردیا تھا جس پر خواجہ اظہار نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی جہاں عدالت نے انھیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔