بہاول پور کے رہائشی3نوجوان سعودیہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بہاول پور کے رہائشی3نوجوان سعودیہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بہاولپور (بیورورپورٹ) عوامی کالونی ٹبہ بدرشیرکے رہائشی محمداکمل ‘ عمرفاروق‘ محمدعارف اورملت کالونی کارہائشی سعداللہ جو روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب کے شہرمکہ میں رہائش پذیرتھے یہ چاروں نوجوان نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ گئے جہاں سے واپسی پر ان کی کار وادی افسان کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثہ کاشکار ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری جس میں محمداکمل ‘محمدفاروق‘ محمدعارف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملت کالونی کارہائشی سعداللہ شدیدزخمی ہوگیا ورثاء محمدجمال ‘الہی بخش(بقیہ نمبر74صفحہ7پر )

اور محمدرشید نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور سعودی حکام سے اپیل کی ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں تدفین کیلئے پاکستان لانے کی اجازت دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر