اسلام ہمیں محبت رواداری کا درس دیتا ہے،راجہ اشفاق سرور

اسلام ہمیں محبت رواداری کا درس دیتا ہے،راجہ اشفاق سرور

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام محبت اور رواداری کا سبق دیتا ہے اور ہمیں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے، یہ بات صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے ضلعی انتظامیہ سے ویڈیو لنک کے دوران خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ایم این اے میجر طاہر اقبال، ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری شہریار سلطان کے علاوہ ڈی سی او محمود جاوید بھٹی اور ڈی پی او منیر مسعود مارتھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او نے اجلاس کو بتایا کہ ساتویں محرم کے حساس ترین جلوس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او منیر مسعود مارتھ نے بتایا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلوس کے ساتھ ڈیوٹی کریں اور کسی بھی زخمی ہونے والے فرد کو فوراً طبی امداد فراہم کریں۔ ویڈیو لنک سے کمشنر راولپنڈی عظمت محمود خان اور ریجنل پولیس آفیسر راجہ وصال فخر سلطان راجہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر