نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ کی زیبرے یر غمال بنانے کی دھمکی

نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ کی زیبرے یر غمال بنانے کی دھمکی
نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ کی زیبرے یر غمال بنانے کی دھمکی

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر فیسوں میں کمی نہ کی گئی تو یونیورسٹی کیمپس میں موجود زیبروں کو یرغمال بنا لیں گے،یاد رہے کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں1983میں قدرتی ماحول فراہم کر کے بہت سے جانوروں کو رکھا گیا ہے۔ 1980ہیکٹر ایکڑ پر پھیلے پارک میں بہت سی نایاب نسلوں کے جانور رکھ گئے ہیں،طلباء نے دھمکی اس وقت دی ہے جب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اس حصے کو کھولنے کے لئے سرکلر جاری کیاگیا تھا،طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ ہر روز ایک زیبرے کو یرغمال بنایا جائے گا۔اور یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا جب تک یونیوسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر