ٹریفک حادثات میں 7جاں بحق، حالات سے دلبرداشتہ 2افراد کی خودکشی

ٹریفک حادثات میں 7جاں بحق، حالات سے دلبرداشتہ 2افراد کی خودکشی

ملتان،خانیوال،شجاع آباد،رحیم یار خان،میاں چنوں،روجھان،محسن وال(کرائم رپورٹر، نمائندگان ) ٹریفک حادثات کے زخمی ہسپتالوں میں جاں بحق،ٹرک ڈرائیور نے کسی کے انتظار میں کھڑی خاتون کچل دی،حالات سے دلبرداشتہ2نوجوانوں کی خودکشی ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق دو روز قبل خانیوال کا رہائشی 17سالہ ندیم ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوا جس پر اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ممتاز آباد کے علاقے کے رہائشی شفیق کے20سالہ بیٹے حمزہ نے غربت اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی گاؤں39-10-Rکا رہائشی نذیر ولد سلطان گزشتہ روز اپنے گھر سے خانیوال شہر آرہا تھا کہ نیازی چوک کے قریب بس نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جیسے بعدازاں طبی امداد کے لئے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر 70ایم کا رہائشی رئیس احمد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ملتان سے موٹر سائیکل پر (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

اپنے گھر آ رہا تھا جونہی وہ کچا پکا کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل کا اگلا ٹائر پھٹ گیا موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کیری ڈبے میں جا لگی جس کے نتیجہ میں رئیس احمد او ر قاسم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز محمود کالونی اقبال آباد کی رہائشی اجمیر مائی بس کے انتظار میں ڈیرہ شمس کے نزدیک فریدی چوک میں سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اسی دوران بے قابو ٹرک نمبریLWC 1876 نے اجمیر مائی کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔اورچک103پی کی رہائشی45سالہ مریم بی بی کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 45سالہ مریم بی بی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی ۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 42پندرہ ایل کا اٹھارہ سالہ شادی شدہ لعل محمد جو کہ محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ دو روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا گھر والوں کی تلاش پر گاؤں کے نزدیک ایک کنویں میں ایک شخص کو گرا ہوا دیکھا گیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122میاں چنوں کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر مردہ شخص کو کنویں سے نکالا جس کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی ۔چک54پبدرہ ایل کے قریب موٹر سائیکل ایک ریڑھی سے ٹکرا گیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 20ایٹ بی آر کا رہائشی نیک محمد کا لڑکاجاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ نیشنل ہائی وے پر 133سولہ ایل کے قریب ہوا جس میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ندیم ولد سیموئیل مسیح سکنہ 136سولہ ایل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تیسرا حادثے میں ایک تیز رفتا کار الٹ جانے سے محمد سلیم شدید زخمی ہوا جو بستی اوڈ موسی ورک کا رہائشی ہے ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر میراں پور کے رہائشی نور دین نے درخت سے لٹک کے خود کشی کرلی ہے تھانہ روجھان کی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفشیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر