تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو تباہ وبرباد کردیا ،پرویز احمد

تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو تباہ وبرباد کردیا ،پرویز احمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ) سابق MPA اورعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما پرویز احمد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کوتبدیلی کے نام پر تبا ہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے اور کنٹینر کے زریعے نوجوان نسل کو گمراہ کر کے ناچ گانوں پر لگا دیا ہے اگر ناچ گانوں سے ترقی ممکن ہوتی تو اس ملک کی طاوئفیں اور خواجہ سراء اس ملک کے سب سے کامیاب افراد مانے جاتے تھے PTIوالوں کو ناچ گانے کے سواء کچھ نہیں آتا عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کو ترقی کے سفر میں بہت پیچھے دھکیل دیا ہے اب یہ وہ خیبر پختونخوا نہیں رہا جو خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے ترقی کے سفر پر گامزن کیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سباق میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر PTI اور جماعت اسلامی سے احمد علی ، دیان ،عالمزیب ، عمران ،ظاہر ، مراد نے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں سابق خاتون MPAشازیہ اورنگزیب شگفتہ ملک،معتصم بااللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس صوبے کے غریب عوام کی ترجمانی کی ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ دور حکومت ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی اس صوبے کے عوام کی ترقی کی خواہاں سیاسی جماعت ہے انہوں نے مزید کہا کہ 14اکتوبر کو مانکی شریف میں ہونے والے جلسے کی تمام تر تیاریا ں مکمل ہو گئی ہے اور اسی جلسے سے مخالفین کو ANPکے کارکن اپنی طاقت کا اندازہ کرائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر