ربنواز ریٹائرڈ ماسٹر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ربنواز ریٹائرڈ ماسٹر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ محلہ شہیدان کے رہائشی رب نواز ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستا ن تھانہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم حاجی نعمت اللہ اُستاذ کے بیٹے نعیم اللہ اور فہیم اللہ کے والد تھے۔ مرحوم ایک فرض شناس اور مشفق استاد رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر