مہمند ایجنسی ،پی اے کا اچانک غلنئی نادرا سنٹر کا دورہ

مہمند ایجنسی ،پی اے کا اچانک غلنئی نادرا سنٹر کا دورہ

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کا اچانک غلنئی نادرا سنٹر کا دورہ۔ لوگوں سے قومی شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل سنے۔ نادرا عملے کو موقع پر درخواست گزاروں کے فارم جلد نمٹانے کی ہدایت۔ سست روی کی وجہ سے رش بنانے پر اظہار ناراضگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے اے پی اے اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل کے ہمراہ غلنئی نادرا سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ وہاں پر شناختی کارڈ کیلئے دور دراز سے آئے ہوئے درجنوں افراد نے قومی شناختی کارڈ حصول کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ درخواست گزاروں نے پی اے مہمند کو بتایا کہ نادرا عملے کے من پسند افراد کو پہلے باری دینے سے نظم و ضبط ٹوٹ کر رش بڑھ جاتا ہے۔ اور غیر سفارشی افراد مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صبح سے شام تک انتظار کے باؤجود انہیں فارم نہیں مل جاتا۔ جس کی وجہ سے اگلے روز نمبر ملنے کیلئے غلنئی میں رات گزار کر ہزاروں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔ سائلین نے شکایت کی کہ ایجنٹ مافیا اور سفارش سے معاملہ مزید بگڑھ گیا ہے۔ انتظار گاہ اور نادرا دفتر میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسے جاتے ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے موقعہ پر نادرا عملے کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سائلین کی درخواستیں اور فارم جلد نمٹانے کی سختی سے ہدایت کی اور میرٹ اور باری کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی سے متنبہ کیا۔ نادرا عملے نے پی اے مہمند کو سٹاف کی کمی اور رش میں اچانک اضافے کی وجہ بتائی۔ پی اے مہمند نے درخواست گزار لوگوں کو یقین دلایا کہ غلنئی نادرا سنٹر میں سٹاف کی کمی جلد پورا کر کے دور دراز علاقوں کو موبائل ٹیمیں بھیجوانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر