جماعت اشاعت التوحید والسنت کا سہ روزہ اجتماع 28 اکتوبر سے شروع ہوگا

جماعت اشاعت التوحید والسنت کا سہ روزہ اجتماع 28 اکتوبر سے شروع ہوگا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جماعت اشاعت التوحید والسنت کے زیر اہتمام سالانہ سہ روزہ اجتماع 30,29,28اکتوبر کو درا لقرآن پنچ پیر میں منعقد ہو گا۔ اجتماع کیلئے انتظامات شروع ۔ محمد فیاض ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اشاعت التوحید والسنت کے صوبائی ترجمان محمد فیاض خان نے چارسدہ میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشاعت التوحید والسنت کے زیر اہتمام سہ روزہ اجتماع 30,29,28اکتوبر کو درا لقرآن پنچ پیر میں منعقد ہو گا۔ اجتماع کے لئے انتظامات شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع کیلئے پانچ ایکٹر اراضی مختص کی گئی ہے ۔ اجتماع کا مقصد توحید والسنت کی اشاعت اور شرک و بد عت اور روسوم باطلہ ، انبیاء علیہم السلام ، ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ و دفاع کرنا ، ، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی کو عادل راشد اور معیار حق سمجھتے ہوئے ان کی عظمت کا دفاع ،سلف صالحین ، اولیاء امت ، اکابر دیوبند اور علماء حق کا اخترام کرتے ہوئے ان کے مقام کا دفاع کرنا ، مغربی تہذیب ، نظریات باطلہ اور فحاشی و عریانی کے خاتمہ اور نفاذ شریعت و غلبہ اسلام کیلئے منظم جدو جہد کرنا ، وطن عزیز کی سالمیت ، استحکام ، امن اور دفاع کیلئے ہر ممکن کو شش کرنا جماعت اشاعت التوحید والسنت کے منشور اور مشن میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و خطباء اپنے مضو عات پر مذکورہ موضوعات پر اظہار خیال کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع میں خیبر پختونخوا کے علاوہ ، پنجاب ، سندھ ،بلوچستان سے بھی جید علمائے کرام شرکت کرینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجتماع میں اشاعت التوحید والسنت کے علماء کے علاوہ دوسرے جماعتوں کے قائدین جس میں وفاق المدارس اسلامیہ ، وحدت المدارس اسلامیہ کے قائدین مولانا شاد محمد میرانی ، مولانا سمیع الحق اور دیگر بھی خطاب کرینگے جبکہ اجتماع کے آخر میں جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر اپنے جماعت کی واضح پالیسی بیان کرینگے ۔ انہوں نے حاص و عام سے اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر