تخت بھائی ،سیاسی ماحول میں ہل چل ،امیر مقام کی کوششیں بارآور

تخت بھائی ،سیاسی ماحول میں ہل چل ،امیر مقام کی کوششیں بارآور

تخت بھائی (نا مہ نگا ر)تحصیل تخت بھائی کے سیاسی ما حول میں ہل چل وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام کی جاری کو ششیں رنگ لائی پی کے 27سے آزاد رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا فیصلہ کردیا ۔اطلا عات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام پی کے 27سے آزاد رکن صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمند سے گزشتہ چھ مہینوں سے جا ری را بطے رنگ لائی ۔ ایم پی اے جمشید خان مہمند 16اکتو بر برو زاتوار کو اپنے رہائش گاہ پر ایک بڑی شمو لیتی تقریب میں باظابطہ شمو لیت کا اعلان کریں گے ۔جلسہ عام میں وفاقی وزراء پرویز رشید حو اجہ آصف ، وزیر آعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام ایم این ایز حمزہ شہباز کیپٹن صفدر اور دیگر مر کزی اور صو بائی قائدین شر کت کریں گے ۔ جلسہ عام کو کامیاب بنا نے کے لئے تحصیل تخت بھائی میں تیاریا ں زورو شور سے جاری ہیں ۔ یاد رہیں کے ایم اپی اے جمشید خان مہمند سابق ایم پی اے عمران شہید مہمند کے چھو ٹے بھائی ہیں اور ان کی شہا دت کے بعد 2013کے ضمنی انتخابات میں 38ہزار ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے جیت گئے تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر