نوشہرہ ،آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کیلئے 1 کا چندہ

نوشہرہ ،آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کیلئے 1 کا چندہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالد آفریدی نے گزشتہ دنوں نوشہرہ کینٹ خوشحال پورہ بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ تین دکانوں کے مالکان کیلئے 1لاکھ 40ہزار روپے کا چندہ اکھٹا کیا چندہ کی رقم فی دکان 40ہزار روپے فی دکاندار کو دے دئیے اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار زرگر، نائب صدر قاضی مقصود، شہزاد پراچہ، خوشحال پورہ کے صدر ارشد خان ،طاہر، مکرم، چےئرمین لال دراز، صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت علی، خوشحال پورہ کے شاہی اور نیاز کاکانے نوشہرہ کینٹ کے تاجر برداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کے تاجر مشکل کی ہر گھڑی میں متحد رہے گی اور تاجر برادری کے حقوق اور مسائل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ چندے کی رقم کے جمع ہونے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تاجر برادری نے دل کھول کر متاثرہ دکانداروں کی مدد کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر