کاٹلنگ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے واک کا اہتمام

کاٹلنگ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے واک کا اہتمام

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )ڈینگی وائرس کے خلاف اختیاطی تدابیر کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔واک تحصیل کاٹلنگ کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت خان اور ٹی ایم او اسد اللہ خان کے سربراہی میں تھانہ سے روانہ ہو ئی۔واک میں سکول کے بچوں نے سماجی، سیاسی لوگوں اور بازار یونین کے صدورنے حصہ لیا۔شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔جس پر ڈینگی سے بچاو کے مختلف کلمات درج تھے۔واک مختلف بازاروں سے گزر تے ہوئے مدو چوک میں جلسے کی شکل اختیارکی۔واک کے شرکاء سے اے سی کاٹلنگ ۔TMO کاٹلنگ ،مرکزی تنظیم تاجران ،صدر محمد بشیر ،جنرل سیکریٹری فرما ن غنی ،عنائت الرحمان ،زوار حُسین نے خطاب کیا۔کہ ڈینگی وائر س ایک خطرناک بیماری ہے۔لیکن لا علاج نہیں ہے۔ان سے بروقت اختیاطی تدابیر ضروری ہے۔کیونکہ یہ بیماری دوسروں کو منتقل ہو رہی ہے۔اسکے لئے ضروری ہے کہ ارد گرد ماحول کو صاف ستھراء رکھیں اور پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں گندھے پانی کر کھڑا ہو نے نہ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر