موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سختی سے عمل ہوگا ، آئی جی سندھ

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پابندی سختی سے عمل ہوگا ، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گذشتہ شب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فائرنگ کے واقعہ کو پیش نظر رکھ کر اشد ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی پر عمل درآمد انتہائی سختی سے کرایا جائے جبکہ تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کے اطراف پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز و ایس ایچ اوز شام چھ بجے کے بعد باوردی درست اپنے اپنے علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر