کے الیکٹرک کی بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبیلٹی رپورٹ کی پذیرائی

کے الیکٹرک کی بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبیلٹی رپورٹ کی پذیرائی

کراچی (اکنامک رپورٹر) کے الیکٹرک نے بیسٹ کارپوریٹ اینڈ سسٹین ایبیلٹی رپورٹ ایوارڈ 2015 کی تقریب میں فیول اور انرجی سیکٹر میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ تقریب انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیراہتما م مشترکہ طور پرایک مقامی ہوٹل منعقد کی گئی تھی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے یہ ایوارڈ کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر فنانس اور کمپنی سیکریٹری رضوان ڈالیا نے وصول کیا۔یہ ایوارڈز اداروں کو اپنی سالانہ رپورٹس میں شفافیت اور بہترین عالمی طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔گزشتہ سال کے الیکٹرک نے اسی کیٹگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی لہٰذا اس سال کی کامیابی ادارے کے معاملات میں مزید بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا:’’کے الیکٹرک کا مقصداپنے کاروبار کی قانونی،معاشی ، ماحولیاتی اور سماجی کارکردگی کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیناہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایوارڈ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ہم پر اعتماد کی تصدیق ہے اور صارفین کے حوالے سے ہماری پالیسیوں اور انسانی مساوات پر مبنی اقدار کا اعتراف ہے جنہوں نے کے الیکٹرک کو آپریشنل اور مالیاتی کامیابیوں کے حصول کے قابل بنایا۔‘‘

مزید : پشاورصفحہ آخر