قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو کی جانب سے واک

قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو کی جانب سے واک

پشاور(کرائمز رپورٹر)قدرتی آفا ت سے آگا ہی کے قومی دن کے مو قع پر ریسکیو 1122کی جا نب سے واک کا اہتما م کیا گیا ۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ واک کا بنیا دی مقصد عوام میں قدرتی آفا ت اور ان سے نمٹنے کے متعلق آگا ہی فراہم کر نا ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو مفت تر بیت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ صو بہ خیبر پختو نخو ا میں قدرتی آفا ت سے بہت نقصا ن ہو ا جس کی ایک وجہ ا س وقت ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے کے لیے کو ئی ادارہ نہیں تھا۔ ریسکیو 1122کے قیا م سے خیبر پختو نخوا میں ایمر جنسی کے دوران بروقت سہولیا ت فراہم کر تے ہوئے ہزاروں افراد کی جا نیں بچا ئیں جبکہ زخمی ہو نے والے افراد کو طبی سہو لیا ت فراہم کر تے ہو ئے ہسپتا ل منتقل کیا۔ ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ قد رتی آفا ت سے در پیش خطرات کے لیے صو با ئی حکو مت نے ریسکیو 1122کو جد ید آلا ت فراہم کیے ہیں جس کے با عث ریسکیو اہلکا ر ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیا ررہتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر