چارسدہ ،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ

چارسدہ ،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف چارسدہ میں تاجروں نے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کا پتلا اور بھارتی جھنڈا نذر آتش کرکے مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق مستری اینڈ سپےئر پارٹس ایسو سی ایشن چارسدہ کے صدر سید صالح شاہ باچہ کی قیادت میں لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت کے خلاف فاروق اعظم چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔احتجاجی مظاہرین نے بھارت ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی جھنڈا نذر آتش کیا ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مستری اینڈ سپےئر پارٹس ایسو سی ایشن کے صدر سید صالح شاہ باچا، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے صدر حکیم اللہ فوجی ، تاجر اتحاد کے چےئرمین میاں مفرح شاہ ، جماعت الدعوہ کے کارکن امیر حمزہ اور دیگر نے بھارتی لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے ساتھ حالات خراب کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے پاک فوج اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پر فخر ہے ۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایم این اے رانا افضل خافظ سعید کے حوالے سے بیان بازی سے گریز کریں کیونکہ خافظ سعید کا قوم کو متحد کرنے میں اہم کر دار ہیں۔ بھارت اور دیگر غیر مسلم کیلئے خافظ سعید اکیلے ہی کافی ہے اور انشاء اللہ قوم کا بچہ بچہ خافظ سعید بنے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر