تحصیل پڑانگ کے عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
تنگی(نمائندہ پاکستان)تحصیل پڑانگ کے عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرینگے ۔گزشتہ روز تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ سپنکے سلے میں اہل علاقہ نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد گل ملک ،قمر دین ،ملک حمید ،انور شاہ ،حاجی سردار خان ،ظاہر حاجی اور دیگر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹو ں سے تجاوز کرگیا ہے جس سے علاقے میں پینے کیلئے پانی ناپید ہوگئی ہے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل پڑانگ کے لوگوں کا زریعہ معاش ٹماٹر کے گ پرفصل پر ہے جو پانی نہ ہونے کیوجہ تباہی کے دھانے پر کھڑی ہوگئی ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے تحصیل پڑانگ کیلئے الگ بجلی فیڈر کا لگانے کا واعدہ تو کیا مگر وہ تا حال ایفا ء نہ کرسکے ۔انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ اور وزیر اعلیٰ کے پی کے سے علاقے میں جاری بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر وہ علاقے میں منشیا ت کے کاروبار شروع کرنے اور اپنے بچوں کو احتجاجاً پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرینگے ۔